Your cart is currently empty!
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ نے رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حامد خان اور ذلفی بخاری کو سینیٹ کا رکن بننے کیلئے عمران خان نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے جبکہ حامد خان اور ذلفی بخاری کو جنرل سیٹ پر سینیٹ کا رکن بنوایا جائے گا۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مصدق عباسی ٹیکنو کریٹ نشست پر سینٹر بننے کے امیدوار ہوں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر رضا ربانی سمیت سینیٹ کے 52 ارکان کی مدت پوری ہوگئی۔
Leave a Reply